سات سالہ پیپلزپارٹی دور حکومت میں باقی صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ کرپشن ہوئی ہے، ایاز لطیف پلیجو

کرپشن میں ملوث پیپلزپارٹی کے کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالا جاتاہے تو قیادت دھمکیوں ،بلیک میلنگ پر مشتمل بیانات دینا شروع کر دیتی ہے،صدر قومی عوامی تحریک

جمعہ 28 اگست 2015 22:01

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر اور نامور قانوندان ایاز لطیف پلیجونے سندھ میں میگا کرپشن کے خلاف کارروائی پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے بیان کہ آصف زرداری پر ہاتھ ڈالا گیا تو جنگ ہوگی، فیصلہ کیا جائے کہ پاکستان کو رکھنا ہے یا غیر مستحکم کرنا ہے ،کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں گذشتہ 7 سالا پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں باقی صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ میگا کرپشن ہوئی ہے۔

کرپشن میں ملوث پیپلزپارٹی کے کرپٹ لوگوں پر ہاتھ ڈالا جاتاہے تو پیپلزپارٹی کی قیادت دھمکیوں اور بلیک میلنگ پر مشتمل بیانات دیتی ہے، جب کراچی میں بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر چھاپا مارا گیا اور منظور کاکا پر ہاتھ ڈالے گئے تو آصف زرداری نے شرمناک بیان دیا کہ اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے اس طرح کا بیان آصف زرداری نے بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارہیت کے خلاف بھی نہیں دیا۔

(جاری ہے)

اور اب کرپشن میں ملوث ڈاکٹر آصم کو گرفتار کیا گیا ہے تو خورشید شاہ جنگ کرنے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی دھمکیان دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی کے حکمرانوں نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں باقی قصر کیا چھوڑی ہے؟ کرپشن کر کے تمام سندھ کے سرکاری محکموں کو تباہ کر دیا ہے، تمام سرکاری محکمے عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔ تمام اداروں کو تباہ کر کہ پیپلزپارٹی پوری دنیا میں ثابت کرنا چاہتی ہے کہ پاکستان کی ریاست ناکام ہو چکی ہے۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ، ایم کیو ایم اور طالبان پاکستان کی ریاست کو ناکام کرنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم را کی ایجنڈا پے کام کر رہے ہیں، جو بھی ادارا ، پارٹی اور شخص ملکی مفادات اور پاکستان کی سالمیت کے خلاف مصروف عمل ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو نقصان پہچایاہے۔

پیپلزپارٹی کی قیادت نے اقتدار کی خاطر اس ملک کو توڑنے میں کوئی قصر نہیں چھوڑی اور اس کے نتیجے میں بنگلادیش بن گیا۔ اب پیپلزپارٹی کی قیادت باقی ملک کو توڑنے کے لیئے سازش میں مصروف عمل ہے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی دھمکیاں دے رہی ہے۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ کا عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ نہیں ہے اگر ملک میں صاف اور شفاف الیکشن ہوتی تو پیپلزپارٹی اکثریت سے نشستیں حاصل نہیں کرتی۔

2013ع کی جنرل الیکشن میں پیپلزپارٹی نے دھاندلی کر کے ٹھپے مار کے جالی ووٹ حاصل کر کے نشستیں حاصل کی، آج بھی حلقے کھولے جائیں اور فنگر پرنٹس کی تصدیق کی جائیے تو بھت سارے نمائندے ہار چکے ہوتے۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اپنے میگا کرپشن چھپانے کے لئے سندھ کارڈ استعمال کر رہی ہے، سندھ پیپلزپارٹی کی ذاتی جاگیر نہیں ہے، سندھ کا عوام پیپلزپارٹی کے بدتریں حکمرانی سے تنگ آچکا ہے، سندھ کاعوام ترقی اور خوشحالی چاہتا ہے، پیپلزپارٹی کے حکمرانوں نے سندھ کے عوام سے جو حشر کیا ہے وہ ماضی کے ڈکٹیٹروں جنرل ایوب، یحی، ضیاء اور مشرف نے بھی نہیں کیا ہے۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے حکمران سندھ کو غنیمت کا مال سمجھ کر لوٹ رہے ہیں، کرپشن کی وجہ سے سندھ کے تمام سرکاری محکمے تباہ ہو چکے ہیں۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام نے کون سا قصور کیا ہے جس کی پیپلزپارٹی سندھ کے لوگوں کو سزا دے رہی ہے، جمہوریت بہترین انتقام کے نعرے لگا کر پیپلزپارٹی کے حکمران سندھ کی عوام سے بدتریں انتقام لئے رہے ہیں، سندھ کے تعلیم اور صحت کے ادارے تباہ ہیں ایریگیشن، پولیس، بلدیات، روینیو، لائیو اسٹاک کہ تمام اداروں میں میگا کرپشن کی گئی ہے، ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ جس طرح دہشتگردوں کے خلاف کراچی میں ٹارگیٹیڈ آپریشن کیا جا رہا ہے اس طرح سندھ میں کرپشن کے خلاف ٹارگیٹیڈ آپریشن کیا جائے، کرپشن میں ملوث بڑے بڑے مانگر مچھون کو رعایت نہیں ہونی چاہیئے۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث تمام کرپٹ لوگوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جائے اور کوئی نیا این آر او کر کے کرپشن میں ملوث افراد کو رعایت دی گئی تو وہ عمل ملک دشمن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :