پشاور، عنایت اﷲ خان نے بیٹے کے قتل میں پولیس کی جانبداری پر خود سوزی کی دھمکی دیدی

جمعہ 28 اگست 2015 21:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پشاور کے نواحی علاقہ متنی کے رہائشی حاجی عنایت اﷲ خان نے بیٹے کے قتل میں پولیس کی جانب سے جانبداری کا مظاہرہ کرنے پر دلبرداشتہ ہو کر وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر خود سوزی کی دھمکی دیدی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عنایت اﷲ خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بھائیوں اور بیٹے کے ہمراہ ذاتی ملکیتی جائیداد میں تعمیراتی کام کرنے کے لئے میٹریل لے جا رہا تھا کہ محمد جمیل و بختیار ولد عبد الحنان نے ان پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا گیا جس کے خلاف انہوں متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کیا ہے جبکہ ملزم جمیل نے مبینہ طور پر رشوت دینے کی بناء پر سردار علی ایس ایچ او تھانہ متنی کے زور پر ایف آئی آر درج کردی جس میں کندے چجو خیل کے 29 افراد کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے جو غلط اور بے بنیاد ہے جس کا مقصد ملزمان کو سزا سے بچانا ہے ۔

انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ‘ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور آئی جی پی سے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ اگر انہیں انصاف فراہم نہ کیا گیا تو وہ دلبرداشتہ ہو کر وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر خود سوزی کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :