Kالیکٹرک مالکان ،انتظامیہ کا بے رحم احتساب کیاجائے ، فوری طورپر تحویل میں لیکر عوام کی تکالیف کاازالہ کیاجائے، حافظ احمدعلی

سیکرٹری جنرل جے یو آئی سندھ کا ڈائریکٹرایف آئی اے ، ڈی جی رینجرز اورڈائریکٹرنیب کوKالیکٹرک کی زیادتیوں بارے خطوط میں مؤقف

جمعہ 28 اگست 2015 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکریٹری حافظ احمدعلی نے ڈائریکٹرایف آئی اے ، ڈائریکٹرجنرل رینجرز اورڈائریکٹرنیب کوKالیکٹرک کی زیادتیوں کے حوالے سے خطوط ارسال کردیئے ہیں ،جن میں ان سے مطالبہ کیاگیاہے کہ Kالیکٹرک مالکان اور انتظامیہ کا بے رحم احتساب کیاجائے اور ادارے کو فوری طورپر تحویل میں لے کر عوام کی تکالیف کاازالہ کیاجائے۔

انہوں نے کہاہے کہ Kالیکٹرک ایک مافیاکی شکل اختیارکرگیاہے جو دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہاہے، کے الیکٹرک ملازمین نے بعض شہری علاقوں سمیت کراچی کے تمام دیہی ومضافاتی علاقوں میں کنڈہ سسٹم کا جال بچھارکھاہے ،جس کے لئے انہوں نے اپنے میٹرنصب کررکھے ہیں اور چوربازاری کے ذریعے لاکھوں روپے کماکر اپنی جیبیں گرم کررہے ہیں جبکہ کنڈوں کے ذریعے خرچ ہونے والی بجلی کی رقم بل اداکرنے والے صارفین کے بلوں میں شامل کرکے ان سے زبردستی وصول کی جاتی ہے، انہوں نے کہاکہ اس بات کاثبوت حالیہ ماہ میں صارفین کو موصول ہونے والے بل ہیں جو سابقہ بلوں سے تقریباً ڈبل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مہنگائی اور بے روزگاری نے پہلے ہی عوام کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے ،بجلی کے بلوں میں اضافی رقوم کیسے دے سکیں گے،اس پر طرفہ تماشہ یہ ہے کہ بجلی کے نرخ بڑھادیئے گئے ہیں جو مرے پر سودرّے مارنے کے مترادف ہے۔حافظ احمدعلی نے کہاکہ نیب کے Say No To Curroption، نیشنل ایکشن پلان اور کرپشن کے خلاف ہونے والے حالیہ آپریشن میں Kالیکٹرک مافیاکے گرد بھی گھیراتنگ کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء کرپشن کے خلاف قانونی اداروں کے ساتھ ہے اور کرپشن کے خلاف ہرممکنہ تعاون کرے گی۔

متعلقہ عنوان :