شیری رحمان ،خورشید شاہ جب زرداری کو بچانے کی جنگ لڑینگے تو یہ قابل دید ہوگی،سردار ممتاز علی خان بھٹو

پپلئے پانچ بھٹوؤں کو مرواکر صرف نعرے لگاتے ،گڑھی خدا بخش آکر فوٹو سیشن کراتے رہے ، آج تک کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا

جمعہ 28 اگست 2015 21:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء سردار ممتاز علی خان بھٹو نے کہا ہے کہ شیری رحمان اور خورشید شاہ جب زرداری کو بچانے کی جنگ لڑیں گے تو یہ قابل دید ہوگی،پپلئے پانچ بھٹوؤں کو مرواکر صرف زندہ ہے بھٹو زندہ ہے کے نعرے لگاتے اور گڑھی خدا بخش آکر فوٹو سیشن کراتے رہے ہیں لیکن آج تک انہوں نے کوئی مقدمہ ہی درج نہیں کرایا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میرپوربھتو میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رشوت خوری اور بدکرداری کے خلاف مہم کاپوری قوم نے خیر مقدم کیا ہے ایسی کارروائیوں کو نہ صرف بدنام زمانہ مجرموں کے خلاف ہمیشہ کیلئے جاری رہنا چاہیے، اس کو نچلی سطح تک بڑھا کر حرام خوری ،جھوٹ اور دھوکے بازی کے پھیلے ہوئے رجحان کو ہمیشہ کیلئے جڑسے اکھاڑ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری دور میں کرپشن کی بڑے بڑے سکینڈل ہوئے جو اب بے نقاب ہورہے ہیں،فریال تالپور نے کرپشن کے زریعے اربوں روپے کی جائیدادیں بنائی اور دہشتگردوں کوپناہ دیتے ہوئے سندھ دھرتی پر راج کیا،انہوں نے کہا کہ زرداری کمپنی کے بند ہونے کا وقت قریب ہے ۔