’’پرویز رشید بڑا اثر ورسوخ رکھتے ہیں،وزیر اعظم کے کان میں بھی بات کریں تو اس کا اثر ضرور ہوتا ہے‘ ‘

ش

جمعہ 28 اگست 2015 21:47

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے سیمینار میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کے اثر و رسوخ کا ذکر بھی کیا ۔

(جاری ہے)

الحمرا میں منعقدہ سیمینار میں صدیق الفاروق نے پرویز رشید کو دعوت خطاب دیتے ہوئے شرکاء سے کہا کہ پرویز رشید صاحب قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپنا بڑا اثر و رسوخ رکھتے ہیں ۔ وہ وزیر عظم کے کان میں بھی بات کریں تو اس کا اثر ضرور ہوتا ہے جس پر پرویز رشید مسکرا دئیے اور شرکاء نے بھرپور قہقہ لگایا۔