موجودہ حکومت کیلئے کرپشن کا خاتمہ بہت بڑا چیلنج ہے ‘ ایس ایم ظفر

آصف ہاشمی پر ہاتھ ڈال دیا گیا تو پورے متروکہ وقف املاک بورڈ میں شفافیت آ جائے گی

جمعہ 28 اگست 2015 21:47

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) سینئر قانون دان ایس ایم ظفر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے لئے کرپشن کا خاتمہ بہت بڑا چیلنج ہے ،اگر آصف ہاشمی پر ہاتھ ڈال دیا گیا تو پورے متروکہ وقف املاک بورڈ میں شفافیت آ جائے گی ،متروکہ وقف املاک کی زمینوں کی حفاظت کرنا حکومت کی دوہری ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

الحمرا میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم ظفر نے کہا کہ زمینوں پر ناجائز قبضوں کو چھڑانے کے لئے جو بھی قانون بنا اس پر موثر نفاذ نہیں ہو سکا اور وہ رد ی کی ٹوکری میں چلا گیا جس کی وجہ سے ہمارا پورا انصاف کا نظام جمود کا شکار ہو گیا ہے۔

بد قسمتی سے کرپشن کا کینسر ہمارے ہر سرکاری اور غیر سرکاری ادارے میں سرائیت کر چکا ہے جس کا خاتمہ موجودہ حکومت کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ کرپشن کرنے والوں کو کٹہرے میں لائے ۔ اگر حکومت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابقہ چیئرمین آصف ہاشمی پر ہاتھ ڈال دیا تو بورڈ میں بہت شفافیت آ جائے گی اور ایسا کرنے والے لوگوں کے کان بھی کھڑے ہو جائیں گے۔ حکومت کو چاہیے کہ اس جانب بھرپور توجہ دے اور عملی اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :