نثار کھوڑو براہ کرم قوم کو ان قوتوں کا نام بھی بتادیں جو سندھ میں پیپلز پارٹی کو حکومت کرنے دینا نہیں چاہتیں؟

ایم کیوایم کے سینئرارکان محمد اشفاق ،ڈاکٹر سلیم دانش اور سید مصطفی عزیز آبادی کابیان نثار کھوڑ و سینئر لیڈر ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ وہ آدھی پونی بات کرنے کے بجائے شیروں کی طرح چنگھاڑ کر صحیح بات کریں

جمعہ 28 اگست 2015 21:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ارکان محمد اشفاق ،ڈاکٹر سلیم دانش اور سید مصطفی عزیز آبادی نے سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو کے اس بیان پرکہ ’’کچھ قوتیں پیپلز پارٹی کو سندھ میں حکومت کرنے دینا نہیں چاہتیں ‘‘ تبصرہ کرتے ہوئے جناب نثار کھوڑو سے سوال کیا ہے کہ براہ کرم وہ قوم کو ان قوتوں کا نام بھی بتادیں جو سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت کرنے دینا نہیں چاہتیں؟ محمد اشفاق ،ڈاکٹر سلیم دانش اورسید مصطفی عزیز آبادی نے کہاکہ جناب نثار کھوڑ و سینئر لیڈر ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ وہ آدھی پونی بات کرنے کے بجائے شیروں کی طرح چنگھاڑ کر صحیح بات کریں گے اور امید ہے کہ آئندہ نثار کھوڑوکھل کر ان خفیہ ہاتھوں او رقوتوں کا نام ضرور بتائیں گے جو پیپلز پارٹی کی حکومت میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :