پرنسپل ایچی سن کالج آغا غضنفر کی بحالی کے حکم پر نظر ثانی کیلئے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت 30 ستمبر تک ملتوی
آئندہ سماعت تک آغا غضنفر بطورپرنسپل ایچی سن کالج حاصل کردہ مراعات گھر ، گاڑی وغیرہ استعمال کرسکیں گے مگر کالج کے انتظامی معاملات میں مداخلت نہیں کرینگے
جمعہ 28 اگست 2015 21:38
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے پرنسپل ایچی سن کالج آغا غضنفر کی بحالی کے حکم پر نظر ثانی کیلئے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر تے ہوئے حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت تک آغا غضنفر بطورپرنسپل ایچی سن کالج حاصل کردہ مراعات گھر ، گاڑی وغیرہ استعمال کرسکیں گے مگر کالج کے انتظامی معاملات میں مداخلت نہیں کرینگے۔
گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے بورڈ آف گورنرز کی درخواست پر بند کمرے میں سماعت کی۔ بورڈ آف گورنرز کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آغا غضنفر نے دادرسی کے متبادل فورم سے رجوع کرنے کی بجائے براہ راست عدالت سے رجوع کیا۔ بورڈ آف گورنرز قانونی طور پر مجاز اتھارٹی ہے جس نے ان کے کنٹریکٹ کی توثیق کرنا تھی۔(جاری ہے)
آغا غضنفر کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود انہیں اپنے دفتر اور گھر میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی جو کہ توہین عدالت کے مترادف ہے۔
اس سے قبل عدالت نے معاملے کو حساس نوعیت کا قرار دیتے ہوئے سماعت بند کمرے میں منتقل کردی۔۔بند کمرے میں سماعت ہونے کے بعد عدالت نے فریقین کو مصالحت کا موقع دیا۔ دوبارہ سماعت کے بعد بورڈ آف گورنر ز کے وکیل اشرف خان اور اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عدالت نے مزید سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آغا غضنفر کو بطور پرنسپل ایچی سن کالج حاصل مراعات گھر ، گاڑی وغیرہ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے تاہم وہ کالج کے انتظامی معاملات میں مداخلت نہیں کرینگے جبکہ ان کی تعیناتی کا حتمی فیصلہ گورنر پنجاب کی بیرون ملک سے واپسی پر کیا جائے گا۔ جس پر فاضل عدالت نے کیس پر مزید سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.