سپریم کورٹ نے جعلی چیک کے مقدمے میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی ،گرفتارکر لیا گیا

جمعہ 28 اگست 2015 21:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے جعلی چیک کے مقدمے میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی ، پولیس نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتارکر لیا۔گزشتہ روز جسٹس اعجازاحمد چوہدری کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سپریم کورٹ رجسٹری برانچ لاہور میں کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ملزم عادل نصیر کی عبوری ضمانت پر ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ اوکاڑہ پولیس نے ملزم کیخلاف پانچ لاکھ روپے کے جعلی چیک کا مقدمہ درج کیا ہے ، ملزم اور مدعی کے درمیان صلح نامہ ہو رہا ہے ، چند دن کی مہلت دی جائے تو مدعی کو ادائیگی کر دی جائیگی۔

دوران سماعت مدعی کے وکیل نے بتایا کہ ملزم ہر مرتبہ یہی بہانا بناتا ہے مگر ادائیگی نہیں کرتا ،ملزم نے یوریا کھاد کے عوض پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا مگر چھ ماہ گزرنے کے باوجود ادائیگی نہیں کی۔ فاضل عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی جس کے بعد پولیس نے ملزم کو سپریم کورٹ رجسٹری کے احاطے سے گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :