لاہور ہائیکورٹ کا بچوں کو ماں سے لیکر ان کے دادا کی تحویل میں دینے کا حکم

بچوں نے داداکے ساتھ جانے سے انکارکردیا،بچے اور ماں ہائیکورٹ کے احاطے میں چیختے چلاتے رہے

جمعہ 28 اگست 2015 21:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس میں بچوں کو ماں سے لیکر ان کے دادا کی تحویل میں دینے کا حکم دیدیا ، بچوں نے اپنے داداکے ساتھ جانے سے انکارکردیا،بچے اور ان کی ماں ہائیکورٹ کے احاطے میں چیختے چلاتے رہے۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردارنعیم نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

بچوں کے دادا نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ رضوانہ بی بی نے دوسری شادی کرلی ہے اور وہ بچوں کی بہتر پرورش نہیں کر رہی لہٰذا استدعاہے کہ بچوں کو ماں سے لیکر ان کے حوالے کردیا جائے۔

فاضل عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بچوں کو ماں کی تحویل سے لیکر ان کے داداکی تحویل میں دینے کا حکم دے دیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد بچوں نے اپنے داداکے ساتھ جانے سے انکار کرتے ہوئے ہائیکورٹ کے احاطے میں چیختا چلانا شروع کر دیا۔بچوں کی ماں رضوانہ بی بی بھی بچوں سے دورہونے پر ہائیکورٹ میں واویلہ کرتی رہی۔

متعلقہ عنوان :