ساہیوال،تین نو جوانوں نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

والدین سے لڑائی جھگڑوں کا افسوس ناک انجام، ساس بہو کی جنگ میاں بیوی نے زہر پی لیا

جمعہ 28 اگست 2015 21:18

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) یہاں نواح میں تین نو جوانوں نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ،والدین سے لڑائی جھگڑوں کا افسوس ناک انجام ساس بہو کی جنگ میاں بیوی نے زہر پی لیا ۔چک 9/160ایل میں محمد اشرف کے بیٹے محمد شان نے گھریلو مالی مشکلات پر والدین سے جھگڑ کر محمد شان نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا لیں بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ۔

چک شفیع کے محمد اختر کے 20سالہ بیٹے محمد اکرام کا کھیتوں میں کام کرنے پر والدین سے تنازعہ کے نتیجہ میں محمد اکرام نے زہریلی گو لیاں کھا لیں اور بے ہوش ہو گیا ۔چک 35/EBکے علی منظور نے والدین سے جھگڑ کر زہریلی گو لیاں کھالیں اور بے ہوش ہو گیا دو نوں افراد کو بے ہوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں دو نوں دم توڑ گئے ۔

(جاری ہے)

کوٹ خادم علی شاہ کے سلام دین کے بیٹے غلام رسول 35سالہ نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر گندم میں رکھے والے زیریلی گو لیاں کھا لیں اسپتال میں حالت نازک ہے ۔چک 4/73آر میں ساس بہو کی لڑائی ،میاں بیوی کاشف 22سالہ اور اسکی بیوی ثو بیہ 22سالہ نے زہر یلی زرعی دوا دا نے دار کھا لی دو نوں میاں بیوی کے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال داخل کرا دیا ہے اور دو نوں کی حالت نازک ہے ۔

متعلقہ عنوان :