چائنا کٹنگ ماسٹر چنوں ماموں کے گروہ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا

قانون نافذکرنیوالے اداروں کاایڈمنسٹریٹر کراچی کو خط،چائناکٹنگ میں ملوث افسران سے متعلق تفصیلات طلب کرلی گئیں

جمعہ 28 اگست 2015 21:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) چائنا کٹنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کمانے والے چنوں ماموں اور اس کے کارندوں کے گرد بھی شکنجہ کسنا شروع کردیاہے۔قانون نافذکرنے والے اداروں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو خط لکھاہے جس میں چائناکٹنگ میں ملوث افسران سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق چنوں ماموں کیلئے چائنگ کٹنگ کرنیوالے کے ایم سی افسران کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قانون نافذکرنے والے اداروں نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو خط لکھ دیا ہے اور افسران سے متعلق تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ چنوں ماموں اور زیر حراست بلڈر مجیب کیخلاف رینجرز کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کی تفتیش تیز کردی گئی ہے۔ کراچی پولیس کو چنوں ماموں کے ساتھی الیاس سہگل اور سلیم قریشی کی تلاش ہے۔ دونوں ملزمان نے جعلی کاغذات پر نارتھ کراچی، سرجانی میں کروڑوں کی سرکاری اراضی بیچی، چند روز میں چنوں ماموں کی ٹیم کے اہم کارندوں کی گرفتاری کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :