کراچی،رشید گوڈیل کیس میں اہم کامیابی،حملے کا منصوبہ ساز گرفتار

حملے میں 6ملزم ملوث ہیں، 4ملزم کار میں ،دو موٹر سائیکل پرسوار تھے ،تعلق سیاسی جماعت سے ہے، پولیس

جمعہ 28 اگست 2015 21:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) ایم کیوایم کے رہنمارشید گوڈیل پر حملے کیس میں پولیس کو اہم کامیابی مل گئی ہے ،حملے کے اہم منصوبہ ساز کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹریرارزم ڈپارٹمنٹ نے حملے کا منصوبہ سازکوکراچی کے علاقے کلفٹن سے گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

رشید گوڈیل پر حملے میں ملوث اہم ملزم وسیم گرفتار کو گرفتار کیا گیا ہے ۔کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ وسیم کے گھر میں ہی رشید گوڈیل حملے کی پلاننگ کی گئی تھی۔حملے میں 6 ملزم ملوث ہیں، 4 ملزم کار میں اور دو موٹر سائیکل پرسوار تھے جبکہ ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

متعلقہ عنوان :