راولپنڈی ، انسداد دہشت گردی عدالت نے مفتی امان اﷲ قتل کیس میں گرفتار 3 ملزمان کو4روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا

جمعہ 28 اگست 2015 21:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مفتی امان اﷲ قتل کیس میں گرفتارکیے گئے 3 ملزمان کو4روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج ایوب مارتھ کے روبروکیس کی کارروائی کاآغازہوا،جہاں پرتھانہ سٹی ڈی پولیس نے تین ملزمان سید غالب عباسی،افضال حیدراورطیب شکیل کوپیش کیا،جن پر راجہ بازار میں واقع مدرستہ تعلیم القرآن کے خطیب مفتی امان اﷲ کوقتل کرنے کاالزام عائد ہے ،اس موقع پرپولیس نے استدعاکی کہ ملزمان سے تفتیش کرنا ہے لہذا انھیں جسمانی ریمانڈپرپولیس کی تحویل میں دیاجائے ،جس پرفاضل جج نے تینوں ملزمان کوچارروز کے جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کرتے ہوئے سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :