راولپنڈی ،انسداد دہشت گردی عدالت میں اشتعال انگزیزتقریر کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کالعدم تنظیم کے رہنما کے خلاف مقدمے کاچالان پیش ،آئندہ سماعت پرفرد جرم عائد ہونے کا امکان

جمعہ 28 اگست 2015 21:07

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگزیزتقریر کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں زیر حراست لیے گئے کالعدم تنظیم کے رہنما کے خلاف مقدمہ کاچالان پیش کردیاگیا،آئندہ سماعت پرفرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج ایوب مارتھ کے روبروکیس کی کارروائی کاآغازہوا،جہاں پرملزم کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری مفتی تنویر عالم فاروقی کوپیش کیاگیا،جن کے خلاف تھانہ صادق آباد پولیس نے چالان مکمل کرکے عدالت پیش کردیا،جب کہ ملزم نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کوتسلیم کرنے سے انکارکردیا،آئندہ سماعت8ستمبرکوملزم پرفرد جرم عائد کیاجانامتوقع ہے ،یادرہے کہ ملزم کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری مفتی تنویر عالم فاروقی کے خلاف 2008میں صادق آبادپولیس نے لاؤڈسپیکرایکٹ، اشتعال انگزیز تقریر،اے ٹی اے دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاتھا،جن پرالزام عائد ہے کہ انھوں نے لاؤڈسپیکرپر اشتعال انگیزتقریر کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلانے میں کرداراداکیا۔

متعلقہ عنوان :