پرویز مشرف کی باقیات نوازلیگ کاہراول دستہ ہیں،شریف برادران کو ناکامیوں کاملبہ دوسروں پرگرانے کی عادت ہے،حامد سرور

جمعہ 28 اگست 2015 21:07

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامدسرورنے کہا ہے کہ عمران خان نے زندگی بھر چیلنجز کاسامنا کیا ہے جبکہ حکمران اپنی باتوں پرپورانہیں اترتے،پرویز مشرف کی باقیات نوازلیگ کاہراول دستہ ہیں،اگرشریف برادران اپنااقتداربچانے کیلئے آصف زرداری سے اتحادکرسکتے ہیں توان کی نظریہ ضرورت کے تحت پرویز مشرف سے بھی مفاہمت ہوسکتی ہے ،جولوگ کل تک پرویز مشرف کے بھونپوبنے ہوئے تھے وہ ان دنوں میاں نوازشریف کے ترجمان ہیں،دانیال عزیز،امیرمقام اور ماروی میمن کوقبول کرنیوالی جماعت دوسروں کو جمہوریت کادرس نہیں دے سکتی،نوازلیگ موروثی سیاست کی علامت اورجمہوریت کیلئے خطرہ ہے ۔

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں حامد سرورنے کہا کہ ہمارادھرناختم ہوگیا مگرحکمرانوں کاروناختم نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

شریف برادران کواپنی ناکامیوں کاملبہ دوسروں پرگرانے کی عادت ہے۔حکمرانوں کاکہناہے ہمارا دھرناناکام رہا توپھرابھی تک ماتم کیوں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں شہبازشریف اپنے بیان کی وضاحت کریں جودھرنا ایک چوک تک محدودتھاوہ کس طرح چینی سرمایہ کاری روک سکتا ہے۔

حکمران جھوٹ بولنااورباشعورعوام کوگمراہ کرناکب بندکریں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے تین ارکان پارلیمنٹ کے ڈی سیٹ ہونے کی خفت مٹانے کیلئے مزید غلطیاں کررہے ہیں۔ حکمرانوں نے کئی پینترے بدلے مگرقدرت کی چال کے مقابلے میں ان کی دال نہیں گلی ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کی تین کلیاں اڑنے کے بعداصولی طورپرضمنی نہیں بلکہ جنرل الیکشن ہوناچاہئے ۔عمران خان کااین اے 122میں مقابلہ کرنامیاں نوازشریف کے بس کی بات نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :