یورپی یونین کے تعاون سے12جدیدوئیر ہاؤسز تعمیر کئے گئے ہیں،حالیہ سیلاب متاثرین کوتقریباًایک ارب روپے مالیت کا 6500ٹن وزنی امدادی سامان900ٹرکوں کے ذریعے فراہم کیا گیاہے

ڈی جی پی ڈی ایم اے جواد اکرم کی صوبائی کیبنٹ کمیٹی برائے فلڈ کو بریفنگ

جمعہ 28 اگست 2015 21:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) ڈی جی پی ڈی ایم اے جواد اکرم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کو ایک ارب روپے مالیت کا 6500ٹن وزنی امدادی سامان900ٹرکوں کے ذریعے فراہم کیا ہے،پی ڈی ایم اے پنجاب نے مظفر گڑھ اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں یورپی یونین کے تعاون سے12وئیر ہاؤسز تعمیر کئے ہیں جہاں وسیع تعداد میں اشیاء خوردونوش و ضروریہ ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے، لاہور اور مظفرگڑھ کے وئیر ہاؤسز میں7500میٹرک ٹن سامان رکھنے کی گنجائش ہے۔

وہ جمعہ کو کیبنٹ کمیٹی برائے فلڈ کے اجلاس کو بریفنگ دے رہے تھے۔ فلڈ کیبنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مشیر جیل خانہ جات چوہدری ارشد سعید نے کی۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور دیگر ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل جواد اکرم نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں سے گھروں اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصانات کی سروے رپورٹ آنا شروع ہوچکی ہیں جہاں ابھی تک نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوا ہے کی سروے رپورٹ آنا باقی ہیں جس کے بعد تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا اور ستمبر کے دوسرے ہفتہ سے مالی امداد کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میانوالی میں75فیصد، خوشاب100فیصد ، بھکر100فیصد، لیہ 60فیصد ، مظفر گڑھ 70فیصد ، ڈی جی خاں70فیصد، راجن پور65فیصد اور رحیم یارخان میں65فیصد سروے کا کام مکمل ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام ضلعی انتظامیہ کو31اگست تک سروے مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ہدایت پر دریاؤں کے بندوں اور پشتوں کی مضبوطی کاکام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :