این اے 118مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

جمعہ 28 اگست 2015 20:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) الیکشن ٹربیونل لاہور نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج جسٹس (ر) کاظم علی ملک نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے ناکام امیدوار حامد زمان کے وکلا ء نے حتمی دلائل دیئے جس کے بعد الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی ملک نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

این اے 118سے تحریک انصاف کے ناکام امیدوار حامدزمان نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ملک ریاض کے خلاف انتخابی عذرداری دائرکررکھی ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونلز کی مدت میں توسیع سے انکارکردیاتھاجس کی بنا پر الیکشن ٹربیونلز کی مدت 312اگست تک ہے،ذرائع کے مطابق انتخابی عذرداریاں اب لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونگی۔

متعلقہ عنوان :