بھارت سر حدوں کی خلاف ورزی کر کے ڈرانے کی کوشش نہ کرے ،قوم ہر جا ر حیت کا بھر پور جواب دینے کے لیئے تیار ہے ، پا کستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سر حدوں کے تحفظ کیلئے علماء عوام بڑی سے بڑی قر بانی دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں ،پاک بھارت کشیدگی دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کو مزید ابھارنے اور نئے مسائل کھڑے کرنے کا ذریعہ بنے گی

جمعیت علماء اسلام کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان کی جماعتی وفود سے گفتگو

جمعہ 28 اگست 2015 20:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) جمعیت علماء اسلام کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ بھارت سر حدوں کی خلاف ورزی کر کے ڈرانے کی کوشش نہ کرے قوم ہر جا ر حیت کا بھر پور جواب دینے کے لیئے تیار ہے ، پا کستان کے نظریاتی اور جغرافیائی سر حدات کے تحفظ کے لیئے علماء عوام بڑی سے بڑی قر بانی دینے کے لیئے ہر وقت تیار ہیں ،پاک انڈیا کشیدگی دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کو مزید ابھارنے اور نئے مسائل کھڑے کرنے کا ذریعہ بن جائیں گے اس لیئے دونوں اطراف سے حالات خراب کر نے کے بجائے بہتری کے لیئے سوچیں اور اقدامات کریں اور بھارت باڈرز پر یلغار کو روکے یہ باتیں جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے جماعتی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں اس موقع پر حا فظ اشرف گجر ،قاری نذیر احمد ،محمد افضل خان،،مو لا نا فصیح الدین سیف،صاحبزادہ فیہم الدین ،حافظ عبد الواجد ،حافظ غضنفر عزیزاور دیگر مو جو د تھے انہوں نے کہا کہ بھارت بڑا پڑوسی ملک ہونے کے ناطے سے مثبت کردار اداکرے انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن کے حا لات بہتر کر نے میں صرف پا کستان کا ہی نہیں بلکہ بھارت کا بھی کردار ہو نا چاہیے مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ وطن عزیز اس وقت شدید خطرات میں گھرا ہوا ہے وطن عزیز میں ایک گیم کھیلی جارہی ہے اس گیم سے ملک میں نفرت کے بیچ بو ئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک میں اسلام کے نفاذ کے لیئے کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیئے پر امن کوششیں تیز کر نے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اسلام اور پا کستان کے خلاف ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ اسلام اس ملک کا مقدر ہے دریں اثناء مو لا نا محمد امجد خان نے جامعہ رحمانیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فکر آخرت اور خوف خدا کے بغیر معا شرے سے کرپشن ،اقربا پروی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ معا شرے سے جرائم کے خاتمے کے لیئے سب کردار ادا کر نے کے لیئے اگے بڑھنا ہو گا انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے جرائم روز بروز بڑھتے جارہے ہیں ان کا خاتمہ خوف خدا کے بغیر ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اﷲ اور اس کے رسول ؐ کے احکامات پر عمل کر نے سے ہی سکون ملے گا اور ملک مشکلات اور بحرانوں سے آزاد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :