شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا بھارت کا بزدلانہ فعل ہے، پاکستان میں دہشت گردی اورسرحدوں پر جارحیت میں مماثلت نظر آتی ہے، بھارت بار بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

آرمی چیف کا سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر رینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ، سی ایم ایچ ہسپتال میں بھارتی جارحیت سے زخمیوں کی عیادت کی،آئی ایس پی آر

جمعہ 28 اگست 2015 20:45

راولپنڈی/ سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا بھارت کا بزدلانہ فعل ہے، پاکستان میں دہشت گردی سرحدوں پر جارحیت میں مماثلت نظر آتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر رینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے سی ایم ایچ ہسپتال میں بھارتی جارحیت سے ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی ۔

آرمی چیف نے زخمیوں کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔آرمی چیف کا کہنا تھاکہ بھارت بار بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، اس نے پاکستان میں دہشت گردی کی ہر حد عبور کرلی ہے اور بھارتی افواج جان بوجھ کر جارحیت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نہتے شہریوں کو خوفزدہ کرنا چاہتا ہے، شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا بھارت کا بزدلانہ فعل ہے، پاکستان میں دہشت گردی اور سرحدوں پر جارحیت میں مماثلت ہے۔