Live Updates

خورشید شاہ اطمینان رکھیں سیاسی انتقام کی کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ‘ ان کے تحفظات دور کر کے تسلی کرا ئیں گے ‘ عمران خان نیا دھرنا دینے سے پہلے سابقہ دھرنے کے بل تو ادا کر لیں‘ عمران کے دھرنے کا انجام وہی ہو گا جو پہلے کا ہوا ‘ امید ہے وہ ایسی غلطی نہیں دہرائیں گے ‘ الیکشن کمیشن ارکان تبدیل کرنے کا حکومت کے پاس اختیار نہیں ‘ عمران خان کی واپسی ایاز صادق کی مہربانی سے ہوئی ‘ بھارت امن کو جنگ میں تبدیل نہ کرے ‘ عمران فاروق قتل کیس میں کچھ ملزمان گرفتار کرلیے گے ہیں ‘ چوہدری نثار ملک کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت لندن گئے ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پر ویز رشید کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 28 اگست 2015 20:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پر ویز رشید نے کہا ہے کہ خورشید شاہ اطمینان رکھیں سیاسی انتقام کی کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ‘ ان کے تحفظات دور کر کے تسلی کرا ئیں گے ‘ عمران خان نیا دھرنا دینے سے پہلے سابقہ دھرنے کے بل تو ادا کر لیں‘ عمران کے دھرنے کا انجام وہی ہو گا جو پہلے کا ہوا ‘ امید ہے ایسی غلطی نہیں دہرائیں گے ‘ الیکشن کمیشن ارکان تبدیل کرنے کا حکومت کے پاس اختیار نہیں ‘ عمران خان کی واپسی ایاز صادق کی مہربانی سے ہوئی ‘ بھارت امن کو جنگ میں تبدیل نہ کرے ‘ عمران فاروق قتل کیس میں کچھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ‘ چوہدری نثار ملک کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت لندن گئے ہیں ۔

وہ جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ خورشید شاہ لیڈر آف اپوزیشن ہیں ان کا احترام کرتے ہیں وہ اطمینان رکھیں حکومت نے سیاسی انتقام کی کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہاکہ جرم اور سیاست دو علیحدہ حصے ہیں خورشید شاہ کے تحفظات دور کر کے ان کی تسلی کرا دیں گے۔سیاسی بنیاد پر کوئی کارروائی نہیں ہو رہی ۔ پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کے دھرنے کا انجام وہی ہو گا جو پہلے دھرنے کی طرح ہو گا امید ہے عمران خان دوبارہ ایسی غلطی نہیں کریں گے۔

عمران خان نے روں سال کسی ضمنی الیکسن اور خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی اسی الیکشن کمیشن کے نیچے لڑے۔ الیکشن کمیشن ارکان کو تبدیل کرنے کا حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر وہ زبردستی کریں گے تو ان کا انجام وہی ہو گا جو پہلے دھرنے کے دورن ہوا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہری پور کے ضمنی انتخابات میں عمران خان نے اپنی اہلیہ سمیت الیکشن مہم میں بھرپور حصہ لیا لیکن ان کے ووٹ پہلے سے بھی 20 ہزار کم نکلے اور ہار گئے اور دھرنے کے بعد جتنے بھی ضمنی انتخاب ہوئے ہیں ان کا انجام انہوں نے دیکھ لیا ہے۔

اب عمران خان کی پارلیمنٹ میں واپسی ایاز صادق کی مہربانی سے ہوئی جنہوں نے ان کے استعفے قبول نہیں کئے۔ ان کی حالت یہ ہے کہ ابھی تک عمران خان نے پچھلے دھرنے کے بل ادا نہیں کئے۔ دیگ ‘ ڈیکوریشن اور ساؤنڈ سسٹم والے ان سے بل مانگ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارتی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج کیا گیا ہے۔ ہمیں ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس میں کچھ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اپنی سطح پر تفتیش کی ہے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات