بیورو کریسی نے پنجاب اسمبلی کو مذاق بنا دیا ہے ، سپیکر

جمعہ 28 اگست 2015 20:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) پنجاب اسمبلی نے بیوروکریسی کے رویے کا سخت نوٹس لیا ہے اور قائم مقام سپیکر سردار شیر علی گورچانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ بیورو کریسی نے اسمبلی کو مذاق بنا رکھا جو برداشت نہیں کیا جائے گا ، انہوں نے آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آئندہ جس محکمے کے سوالوں کے جواب نہ آئے، ا س محکمے کے وزیر اور پارلیمانی سیکرتری اس کے جذمہ دار ٹھہریں گے۔

اس سے پہلے وقفہ سوالات میں سوالوں کے جواب فراہم نہ کرنے پر سپیکر نے محکمہ اطلاعات اور ثقافت کے پارلیمانی سیکرٹری کو ہدایت کی اسمبلی کا بزنس نظر انداز کرنے اور جواب فراہم نہ کرنے والے افسروں کے خلاف انکوائری اور کارروائی کرکے اسمبلی سیکرٹریٹ کو پندرہ روز میں آگاہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران حکومتی رکن مولاناغیاث الدین نے سیکرٹری سکولز عبدالجبار شاہین کیخلاف استحقاق کی تحریک پیش کی تو یہ تھریک متعلقہ سٹینڈنگ کمیٹی کے سپرد کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ عام طور پر اراکین افسروں کیخلاف استحقاق کی تحریکین پیش کرتے ہیں اور پھر صلح کرلیتے ہیں ، انہیں اس پر قائم بھی رہنا چاہئے ، سپیکر نے کمیٹی کے سربراہ کو ہدایت کہ وہ اب تک اس ایوان میں پیش کی جانے عوالی استحقاق کی تحریکوں کے بارے میں آگاہ کریں کہ کتنی تحریکوں پر صلح ہوگئی اور کتنی پر کارروائی کی گئی ۔