واجد شمس الحسن کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد ، کارروائی کا مطالبہ

جمعہ 28 اگست 2015 20:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) پنجاب اسمبلی نے برطانیہ میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کے قادیانیوں کے بارے میں دیے جانے والے بیان پر شدید رد، عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس بیان کی شدید مزمت کی ہے اور وفاقی حکومت سے ان کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ یہ مطالبہ ایک متفقہ قرارداد میں کیا گیا ہے ۔

قرارداد میں کہا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

’’ یہ ایوان وفاقی حکومت سے پر زور سفارش کرتا ہے کہ سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کا خبریں اخبار کو دیا گیا بیان ، جس میں اس نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے مذہبی و دینی جماعتوں کے دباؤ پر مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردینے کا جو فیصلہ کیا تھا، وہ غلط تھا۔یہ بیان نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی مذہبی و دینی جماعتوں اور امت مسلمہ میں شدید اشتعال اور دل آزاری کا سبب بنا ہے اور قومی اسمبلی کے متفقہ فیصلے کی توہین کی گئی ہے ۔ یہ ایوان اس بیان کی شدید شدید الفاذ میں مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ آئین پاکستان اور قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کی جائے‘‘۔