کراچی سے کلاشنکوف کلچر کا خاتمہ کرکے شہر کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ،سید نجمی عالم

دہشت گردی، دھونس ، دھمکی اور بھتہ خوری کی سیاست نے روشنیوں کے شہر کا امیج خراب کیا ہے،صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن

جمعہ 28 اگست 2015 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) کراچی سے کلاشنکوف کلچر کا خاتمہ کرکے شہر کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سید نجمی عالم نے کورنگی ڈسٹرکٹ کے شہید ڈاکٹر نسیم عون جعفری کی پہلی برسی کے سلسلے میں کورنگی نمبر4کلو چوک پرہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید نجمی عالم نے مزید کہا کہ ہم شہر میں اسلحہ کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔

کراچی میں گذشتہ 20سال سے ہونے والی دہشت گردی دھونس ، دھمکی اور بھتہ خوری کی سیاست نے مملکت پاکستان اور ساری دنیا میں روشنیوں کے شہر کراچی کا امیج خراب کیا ہے۔ نجمی عالم نے ڈاکٹر نسیم عون جعفری شہید کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عون جعفری ایک بہادر اور دلیر جیالا تھا ۔

(جاری ہے)

عون جعفری کو شہید کرنے والوں نے سوچا ہوگا کہ عون جعفری کے بعد کورنگی سے پیپلز پارٹی کی سیاست کا خاتمہ ہوجائیگا تو وہ غلطی پر تھے آج بھی کورنگی کے سینکڑوں بہادر جیالے پیپلز پارٹی کا علم بلند کےئے ہوئے ہیں اور کورنگی میں ہونے والا یہ جلسہ اس بات کا کھلا ثبوت ہے نجمی عالم نے PS-123کے صدر اعظم خان درانی اور انکی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔

جلسہ سے پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے صدر مرزامقبول احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی نے ادیبوں، دانشوروں اور شعرا کو جنم دیا جنہوں نے اس شہر اور ملک کیلئے گرانقدر خدمات انجام دی لیکن گذشتہ 20سال سے ہونے والی منفی سیاست کی وجہ سے دہشت گردی پر وان چڑھی مرزا مقبول احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے شہر کو دہشت گردی کے خوف سے آزاد کرائینگے مرزا مقبول احمد نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ضلع کورنگی کی ہر یوسی اور ہر وارڈ ز میں عوام دوست نمائندے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کورنگی کی کسی بھی نشت پر کسی کو بھی بلا مقابلہ منتخب نہیں ہونے دینگے ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سند ھ کے کوآرڈینیٹر شاہ جہاں اورپیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے جنرل سیکریٹری شہزاد مزاری اور پیپلز یوتھ کراچی ڈویژن کے صدر اقبال ساند نے کورنگی جیسے علاقے میں کامیاب پروگرام کا انعقاد کرنے پر PS-123کے جیالوں کو مبارکباد پیش کی ۔

جلسے سے ضلع کورنگی کے سینئر نائب صدر مسرت اقبال مرزا ، نائب صدر خیر محمد بلوچ ، سینئر رہنما جاوید شیخ نے بھی خطاب کیا ۔ جلسے میں ضلع کورنگی کے رفیق باجوا ، افتخار انصاری ، ملک یوسف ، عقیل احمد ، PS-123کے میڈیا کوآرڈینیٹر عمر فاروق اور ضلع کورنگی کے تمام سٹی ایریاز کے عہدیداران پیپلز یوتھ کلچر وی ، مینارٹی ونگ اور لیڈیز ونگ کے عہدیداران کے علاوہ PS-123کے اختر مہدی رضوی ، رضوان خان، افسر خان، سلیم الدین ، امیر جمیل لودھی ، جعفر گلگتی ، سمیع کاشف ، محمد عیسیٰ اشرف خان پیپلز یوتھ ضلع کورنگی کے صدر جانی میمن ، پیپلز یوتھ PS-123کے صدر عمران اعجاز اور جنرل سیکریٹری رشید بلوچ ، ذیشان قریشی (عرف رانا )کے علاوہ دیگر رہنماؤں اور سینکڑوں کارکنوں نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :