بیرون ملک سے 81لاکھ افرا د 18 ارب ڈالر بھجوا رہے ہیں، وہ ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی رکھتے ہیں، سینیٹر جنرل (ر)عبدالقیوم

وزارت اوورسیز یہاں اور باہر ممالک انہیں کوئی سہولت میسر نہیں کر رہی ہے، سیکرٹری وزارت اوورسیز سے شکوہ وزارت جلد انکے دکھوں کا مداوا کرنے کے لیے اہم اقدامات کرے گی ،سیکرٹری او پی ایف کی یقین دہانی

جمعہ 28 اگست 2015 20:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز میں سینیٹر جنرل (ر)عبدالقیوم نے سیکرٹری وزارت اوورسیز سے شکوہ کیا کہ 81لاکھ افرا د جو ملک سے باہر ہیں اور 18بلین ڈالرز باہر ممالک سے وہ بھجوا رہے ہیں وہ ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی رکھتے ہیں لیکن بدقسمتی سے انکی وزارت یہاں اور باہر ممالک میں کوئی سہولت میسر نہیں کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں بہت سار ے افراد نے بتایا کہ جو باہر ممالک رہتے ہیں کہ انکی اور تو کیا بلکہ اپنا سفارتخانہ بھی نہیں سنتا ۔اجرت کم ہے کا م زیادہ لیا جاتا ہے صرف غربت کے باعث وہ تارکین وطن کی زندگی گزار رہے ہیں۔وزارت کو چاہیے کہ انکی سہولیات کے لیے کوئی ایسے اقدامات کرے جس سے ان کی تکالیف کم ہو سکیں ۔اس موقع پر سیکرٹری او پی ایف نے یقین دہانی کروائی کہ بہت جلد انکے دکھوں کا مداوا کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے گی

متعلقہ عنوان :