ن لیگ حکومت پنجاب سمیت ملک بھر میں ناکام ہے،سندھ میں اس کا کوئی نام ہی نہیں،غوث علی شاہ

ہم چاہتے ہیں عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے تمام لیگی دھڑوں کو اکٹھا کرکے ایک قوت بنایا جائے ، ناراض لیگی رہنما کی چوہدری شجاعت کے ہمراہ پریس کانفرنس مسلم لیگ (ن) نے ملک میں انارکی پھیلا رکھی ہے امن وامان کی صورتحال مزید بگڑتی جارہی ہے، تمام لیگی دھڑوں کو اکٹھا کرکے عوام کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے، چوہدری شجاعت حسین

جمعہ 28 اگست 2015 20:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما سابق وزیراعلیٰ سندھ غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پنجاب سمیت ملک بھر میں ناکام ہے ۔

(جاری ہے)

سندھ میں اس کا کوئی نام ہی نہیں ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کو اکٹھا کرکے ایک قوت بنایا جائے جبکہ مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ملک میں انارکی پھیلا رکھی ہے امن وامان کی صورتحال مزید بگڑتی جارہی ہے مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کو اکٹھا کرکے عوام کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ واحد جماعت ہے جو ملک کے وجود میں آنے سے لیکر اب تک مسلم لیگ پارٹی زندہ ہے اور جو نئی پارٹی جاتی ہے وہ مسلم لیگ کے نام سے بنائی جاتی ہے اس پارٹی کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا انہوں نے کہا کہ اس بار کراچی کے لوگوں نے شہر میں امن وامان کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کراچی کے آپریشن سے عوام خوش ہیں اس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ فوج اچھے طریقے سے اپنا کردار ادا کررہی ہے یہ کردار ہمیں ادا کرنا چاہیے تھا انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بار چودہ اگست بڑے دھوم دھام سے منایا گیا جو پچھلے چالیس سال کا ریکارڈ توڑ گیا ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات میں اسٹیبلشمنٹ یا فوج کا کوئی کردار نہیں ہم اپنا کام کررہے ہیں اور فوج اپنا اس قوت ملک میں مسلم لیگ کے دھڑوں کو اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے اکٹھے ہونے کے علاوہ ملک کے معاملات حل نہیں ہوسکتے ہیں غوث علی شاہ کا کنا ہے کہ ہم نے اکٹھے مسلم لیگ کے تمام ناراض گروپوں اور رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے تاکہ مسلم لیگ کے توڑے ہوئے گروپوں کو دوبارہ اکٹھا کرسکیں مسلم لیگ کے تمام دھڑوں کو اکٹھا کرکے ایک بڑی طاقت بنانے کی ضرورت ہے بڑی طاقت لوگوں کے بھلائی کیلئے کررہی ہیں ملک میں امن وامان معاشی ابتری ، سماجی مسائل اور بے روزگاری نے سر اٹھایا ہے موجودہ حکومت ان تمام مسائل سمیت خارجہ پالیسی چلانے میں ناکام رہی ہے اس موقع پر شیخ رشید ، حامد ناصر چٹھہ بھی موجود تھے