انقلاب تشدد سے نہیں جمہوریت سے آئے گا ،مشتاق احمد خان

جماعت اسلامی کی تاسیس کے وقت اسلام مغلوب تھا آج ہرخطے میں دین محمدیکا جھنڈاسربلندہے،ہم نے اقتدارکے بغیربے شمارکارنامے سرانجام دئیے قادیانیوں کوغیرمسلم قراردلوانا جماعت اسلامی کا ایک بڑاکارنامہ ہے،تقریب سے خطاب

جمعہ 28 اگست 2015 20:21

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) نائب امیرجماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخواہ مشتاق احمد خان نے کہاکہ پاکستان میں مسلسل الیکشن سے لیڈرشپ پروان چڑھتی ہے اورقومی ادارے مضبوط ہوتے ہیں قومی ،صوبائی اورمقامی الیکشن سے سیاسی جمود ٹوٹتا ہے اورنئی قیادت وجود میں آتی ہے انقلاب تشدد سے نہیں جمہوریت سے آئے گا ، جماعت اسلامی کی تاسیس کے وقت اسلام مغلوب تھا آج ہرخطے میں دین محمدی ﷺکا جھنڈاسربلندہے،ہم نے اقتدارکے بغیربے شمارکارنامے سرانجام دئیے قادیانیوں کوغیرمسلم قراردلوانا جماعت اسلامی کا ایک بڑاکارنامہ ہے،وہ تنظیم کے ضلعی سیکرٹریٹ سید مودود ی بلڈنگ میں تاسیس جماعت اسلامی کے سلسلے میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ،اس موقع پر ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی ،جنرل سیکرٹری راجہ جوادودیگررہنماؤں نے بھی خطاب کیا،نائب امراء سجاداحمدعباسی،سیدعذیرحامد،میجرمنیراعظم،ڈپٹی سیکرٹری ضیاء اللہ چوہان،ضلعی صدرشباب ملی امین الرحمن عامرودیگررہنماؤں سمیت ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعدادبھی اس موقع پر موجودتھی،مشتاق احمد خان نے کہاکہ ہم نے ہرلمحہ اپنی جدوجہد کوتیزترکیا ہے اورمنزل کی طرف سفرکوجار ی رکھا 75افرادسے شروع ہونے والاجماعت اسلامی کا قافلہ آج عرب وعجم میں انسانوں کی فکری رہنمائی کررہا ہے ،دنیااوردین کوالگ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ہمیں اپنے زندگی کے ہرگوشے میں اسلام کونافذکرناہوگا، پاکستان کے پاس اہل اوردیانت دارقیادت اوروسائل کی کمی نہیں لیکن وسائل اور حکمرانی کے منصب پر نااہل اورکرپٹ قیادت قابض ہے جس دن امانتداراوراہل قیادت پاکستان میں حکمران بنی عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ہم پورے براعظم افریقہ کوقرض دینے کے قابل ہوجائیں گے ،امیرضلع شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ کرپشن کوجڑ سے اکھاڑنے کیلئے جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی ہم محض سیاسی جماعت نہیں بلکہ اعلائے کلمتہ اللہ کی ایک منظم تحریک ہیں جو معاشرے کے سدھارمیں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں

متعلقہ عنوان :