بھارت بیرونی قوتوں کی شہ پر کنٹرول لائن پرباربار جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے، حافظ محمد سعید

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں تیزی آنے سے بھارت سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، بھارت کی کنٹرول لائن پر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے دہشت گرد بھارت کو مضبوط پیغام نہ دیا گیا تو وہ جارحیت سے باز نہیں آئے گا، خصوصی گفتگو

جمعہ 28 اگست 2015 20:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت بیرونی قوتوں کی شہ پر کنٹرول لائن پرباربار جارحیت کا ارتکاب کر رہا ہے، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں تیزی آنے سے بھارت سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،ہندوستان کی کنٹرول لائن پر جاری جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے، حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ بھارتی اشتعال انگیزی و دہشت گردی کودنیا کے سامنے بے نقاب کرے یہ ہندوستان کی طرف سے کھلا اعلان جنگ ہے اس پر کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیے،لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے دہشت گرد بھارت کو مضبوط پیغام نہ دیا گیا تو وہ جارحیت سے باز نہیں آئے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حریت قائدین کے گھروں پر چھاپوں اور نظربندیوں سے کشمیریوں میں بھارت کے خلاف نفرت میں اضافہ ہورہاا ہے۔

(جاری ہے)

انڈیا پاکستان سے مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔حکمران آٹھ لاکھ بھارتی فوج کے مظالم سے دنیا کو آگاہ اور اس کا مذموم چہرہ بے نقاب کریں، بھارت نے حریت قائدین کی نظربندیوں سے پاکستان کو سخت پیغام دینے کی کوشش کی لیکن ہندوستانی حکومت کے اس اقدام سے کشمیریوں میں بیداری کی لہر دوڑ گئی اور ان کا پاکستان سے محبت کا رشتہ مزید پختہ ہو ا ہے جماعة الدعوة کو بھارت نے خاص ہدف بنا رکھا ہے۔

جھوٹے پروپیگنڈا پر مبنی ”فینٹم“جیسی فلمیں بنائی جارہی ہیں۔ہم نے اس فلم کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیاجس پر عدالت نے جرأتمندانہ فیصلہ دیا اور پاکستان مخالف اس فلم کی نمائش پر پابندی لگا دی گئی۔بھارت سرکارایسی مذموم حرکتیں کر کے ہمارے خلاف نفرتیں پیدا کرنا چاہتی ہے لیکن اس کا نتیجہ یہ نکل رہا ہے کہ انڈیا کے تیس کروڑ مسلمانوں کے دلوں میں ہمارے لئے محبت پیدا ہورہی ہے حافظ سعید نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات کے دوران کشمیری رہنماؤں سے ملاقات پر پابندی لگانے سے بھارت کا مکروہ چہرہ سامنے آ گیا ہے پاکستان نے بھارت دباؤ مسترد کر کے اچھا فیصلہ کیا ہے اس فیصلہ سے کشمیریوں کے دل میں پاکستان کی محبت میں اضافہ ہوا ہے ۔

کشمیر پاکستان کے لیے موت اور زندگی کا مسئلہ ہے۔بیرونی قوتیں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے بھارت کو شہ دے رہی ہیں۔