جسٹس کاظم علی کا رویہ متعصبانہ ،ان سے انصاف کی توقع نہیں ،میرا کیس نہ سنیں، لیگی ایم این اے ملک ریاض کی الیکشن ٹربیونل میں درخواست

جمعہ 28 اگست 2015 20:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک ریاض نے الیکشن ٹربیونل میں جسٹس ریٹائرڈ کاظم علی ملک کیخلاف ان کا کیس نہ سننے کی درخواست دائر کردی ۔ ملک ریاض کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر ) کاظم علی کا رویہ متعصبانہ ہے اور مجھے ان سے انصاف کی توقع نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118 سے مسلم لیگ نواز کے رکن قومی اسمبلی ملک ریاض نے جمعہ کے روز جسٹس ریٹائرڈ کاظم علی ملک کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی جس میں ملک ریاض نے موقف اختیار کیا کہ جسٹس ریٹائرڈ کاظم علی ملک ایک متعصب انسان ہیں اور مجھے ان سے اپنے کیس میں انصاف کی کوئی توقع نہیں ہے لہذا میرا کیس سننے کیلئے جسٹس ریٹائرڈ کاظم ملک مناسب شخصیت نہیں ہیں واضح رہے کہ گیارہ مئی 2013ء کے الیکشن میں ملک ریاض نے مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور103310 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار حامد خان نے 43570 ووٹ حاصل کئے حامد خان نے الیکشن میں بے ضابطگیوں اور دھاندلی کی وجہ سے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کی تھی

متعلقہ عنوان :