(ن) لیگ کے ٹربیونل ججز کیخلاف انتقامی حملے کوئی نئے نہیں،تحریک انصاف
مسلم لیگی دباؤ کو خاطر میں نہ لاکر فرائض بجا لانے کے جرم میں چیئرمین نادرا طارق ملک، پولیس افسران آفتاب چیمہ ،محمد علی نیکوکارا کو انتقام کی بھینٹ چڑھا چکے ، (ن )لیگ اور الیکشن کمیشن کے مابین غیر اخلاقی اشتراک عمل تاحال جاری ہے جسٹس کاظم علی ملک ،رانازاہد محمود کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے پر تشویش اور تحفظات ہیں، نظام کیخلاف عوام کے جذبات میں شدت بڑھتی جا رہی ہے،نعیم الحق
جمعہ 28 اگست 2015 19:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ نواز کی وفاقی حکومت کی جانب سے ٹربیونل ججز کے خلاف ہتک آمیز پراپیگنڈہ مہم کی شدید مذمت کی ہے اور چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے جسٹس کاظم علی ملک اور رانازاہد محمود کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کے فیصلے پر انتہائی تشویش اور تحفظات کا اظہار کیاہے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مابین غیر اخلاقی اشتراک عمل تاحال جاری ہے جس سے نہ صرف اداروں کی کارکردگی متاثر ہور ہی ہے بلکہ نظام کے خلاف عوام کے جذبات میں شدت بڑھتی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز نے اپنے طرز عمل سے ملک میں میرٹ کا قتل عام کیا ہے اور آئین و قانون کی بالادستی کی بجائے ذاتی منشاء اور مرضی کے فروغ کیلئے متحرک ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریک انصاف کے حق میں انتخابی عذرداریوں کے فیصلے سنانے والے ججز کو فارغ کرنے کا فیصلہ حیران کن ہی نہیں بہت سے شکوک وشبہات کو جنم دینے کا باعث بھی بن رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور مسلم لیگ نوازکے مابین خاموش مفاہمت ہی کے سبب پہلے 2013کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی کی گئی اور بعد ازاں اس کی تحقیقات میں بے انتہاء مزاحمت پیش کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ نواز کی جانب سے ٹربیونل ججز کے خلاف انتقامی حملے کوئی نئے نہیں اس سے قبل مسلم لیگ نواز آئین و قانون کی پاسداری کرنے اور مسلم لیگی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے فرائض بجا لانے کے جرم میں نادرا کے چیئرمین طارق ملک، اسلام آباد پولیس کے افسران آفتاب چیمہ اور محمد علی نیکوکارا کو بھی انتقام کی بھینٹ چڑھا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگی حکومت اور رہناؤں کی جانب سے ماڈل ٹاؤن واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرنے والے جسٹس باقر اور پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر رپورٹ مرتب کرنے والے جسٹس منصور علی شاہ کے خلاف انتقامی اقدامات بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں اور انتہائی قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مسلم لیگ نواز اورالیکشن کمیشن کے مابین غیر اخلاقی اور غیر آئینی گٹھ جوڑ کی شدید مذمت کرتی ہے اور چیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی ساکھ بچانے کیلئے آگے بڑھ کر کردار ادا کریں اور اپنے ادارے کا آئینی تشخص بحال کرنے کیلئے معنی خیز اقدامات اٹھائیں ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ جب تک الیکشن کمیشن میں موجود چاروں سابق صوبائی اراکین خود کو کمیشن سے الگ نہیں کرتے الیکشن کمیشن کیلئے اپنا حقیقی آئینی کردار نبھانا ممکن نہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے باضمیر ججز کے خلاف حکومت اور الیکشن کمیشن کے انتقامی اقدامات کی شدید مذمت کی اور ایسے اقدامات فوری طور پر ترک کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.