کراچی، بھارت کسی مغالطے میں نہ رہے، پاکستانی فوج اور قوم منہ توڑ جواب دینگے، علامہ مختاراامامی

جمعہ 28 اگست 2015 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی کاصوبائی کابینہ کے جلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا یہ جارحانہ طرز عمل پورے خطے کے لئے سخت نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

بھارتی افواج کی مسلسل گولہ باری سے اب تک متعدد پاکستانی جاں بحق ہوچکے ہیں، جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کے داخلی حالات کو اپنے لئے سازگار سمجھتے ہوئے بھارتی افواج کی طرف سے کسی بھی طرح کی دراندازی اس کی بقاء و سلامتی کو خطرے میں ڈال دے گی۔ افواج پاکستان اور قوم ملک میں دہشت گردی کے مقابلے کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی بیرونی جارحیت سے نبردآزما ہونے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کسی مغالطے میں نہ رہے۔ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اپنے دفاع کے لئے ہر قسم کے ہتھیاروں کے استعمال کرنے میں مکمل طور پر بااختیار ہ ہے اس موقع پر صوبائی کابینہ کے ارکین عالم کربلائی ،آصف صفوی ،مولا نا نشان حیدر ساجدی،علامہ عبدﷲ مطہری،امتیاز شاہ بخاری،ناصر حسینی،حیدر زیدی ،شفقت لنگا بھی موجود تھے علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی طاقتیں بھارت کے اس رویے کا نوٹس لیں، جو اپنے غیر مدبرانہ اور جارحانہ رویے سے اقوام عالم کو شدید خطرات سے دوچار کرنا چاہتا ہے۔

پاکستان ایک پْرامن ملک ہے اور کبھی بھی جنگ کا حامی نہیں رہا، لیکن تاریخ شاہد ہے کہ جب بھی اس ملک پر جنگ مسلط کی گئی تو اس نے میدان جنگ کو دشمن کے قبرستان میں بدل کر اپنی طاقت کے جوہر کو عالمی سطح پر منوایا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر موودی ایک متعصب شخص ہے، جو پاکستان کی سلامتی کا کھلے عام دشمن ہے۔ علامہ مختار امامی نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ اس بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ضروری اقدامات کریں، تاکہ خطے کی سلامتی و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :