آبی ذخا ئر اور بندوں کی حفا ظت کے لئے در خت لگا ئے جا ئیں گے ،چیف سیکرٹری سندھ

جمعہ 28 اگست 2015 19:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) چیف سیکریٹری محمد صدیق میمن نے محکمہ ہا ئے آبپا شی اور جنگلا ت کے سیکریٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ آبی ذخا ئر کے پا نی کو ضیا ع سے بچا نے اور حفا ظتی پشتو ں کو تحفظ فرا ہم کر نے کی کی غر ض سے کچے کے علا قے میں شجر کا ر ی عمل میں لا ئیں ۔ئی ہدا یت چیف سیکریٹری نے جمعے کی صبح اپنے دفتر میں اس سلسلے میں منعقدہ اجلا س کی صدا رت کے دورا ن جا ر ی کی ۔

(جاری ہے)

سیکریٹری آبپا شی ظہیر حیدر شا ہ اور سیکریٹری جنگلا ت سجا د حسین عبا سی نے اجلاس میں شر کت کی اجلا س میں طے پا یا گیا کہ کچے کے علا قے میں کشمو ر سے کرا چی تک 4لاکھ ایکڑ سے زیا دہ رقبے پر شجر کا ر ی کی جا ئے گی ۔سیکریٹری جنگلا ت اس سلسلے میں 24گھنٹے میں چیف سیکریٹری کو مر بو ط لا ئحہ عمل پیش کریں گے اور احکم مجا ز کی منظو ر ی کے بعد فی الفو ر کا م شرو ع کر دیا جا ئے گا جو ایک محتا ط اندا زے کے مطا بق مہینہ بھر میں پا یہ تکمیل کو پہنچ جا ئے گا ۔چیف سیکریٹری سندھ نے زور دے کر کہا کہ شفا ف طر ز پر شجر کا ر ی کا ٹا سک کم سے کم مدت میں مکمل کیا جا ئے انشا ء اﷲ یہ کا م ایک دو رو ز میں شرو ع ہو جا ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :