صفائی ستھرائی کے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کیلئے تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی

جمعہ 28 اگست 2015 19:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی کی حدود میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کیلئے تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے اورنگی ،کیماڑی،سائٹ اور بلدیہ زون کا ہنگامی دورہ کرکے وہاں جاری صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیاانہوں نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے کہا کہ صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے افسران و عملہ اپنی کارکردگی کو اور بہتر انداز میں پیش کریں کچرہ اٹھانے اور جراثیم کش ادویات کے باقائدہ استعمال کو یقینی بنائیں تمام علاقوں میں موجود مارکیٹوں ،بازاروں ہسپتالوں اسکولوں مساجد اور دیگر ایسے مقامات پر جو کچرہ کنڈیوں کے علاوہ کچرہ جمع ہونے کا باعث ہوں ان تمام مقامات کے ساتھ ساتھ کچرہ کنڈیوں کو صاف کرنے کیلئے بھر پور کاروائی عمل میں لائیں تمام مارکیٹوں اور دیگر مقامات پر موجود کچرے وملبہ کے ڈھیروں کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ ندی نالوں کی صفائی کے کام کو بھی بروقت مکمل کیا جائے موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے ایڈمنسٹریٹر کو بلدیہ غربی میں جاری صفائی ستھرائی کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات کے باری میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ بلدیہ غربی کی حدود میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے رات دن جدوجہد میں مصروف عمل ہے کچرے کی بروقت منتقلی کے ساتھ ساتھ تجاوزات کے خاتمہ کو بھی یقینی بنایا جارہاہے ۔