آصف علی زرداری کا شہناز وزیر علی کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار

جمعہ 28 اگست 2015 19:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے معروف ماہر تعلیم اور وزیراعظم کی سابق اسپیشل اسسٹنٹ شہناز وزیر علی کی والدہ کی وفات پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

شہناز وزیر علی کی والدہ ناصرہ وزیر علی خود بھی ایک معروف ماہر تعلیم تھیں اور انہوں نے کراچی میں ناصرہ سکول کی بنیاد رکھی۔ سابق صدر نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ انہیں ناصرہ وزیر علی کی وفات کی خبر سن کر نہایت افسوس اور رنج ہوا ہے۔ والدہ کی وفات اہل خاندان کے لئے انتہائی صدمے کا باعث ہوتی ہے۔ انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔