بھارت میں1965کی جنگ کی یاد میں حکومتی تقریبات کا آغاز،ریٹائرفوجیوں کا بائیکاٹ

ریٹائر فوجی پنشن بڑھانے کے لیے گزشتہ 75دنوں سے احتجاج کررہے ہیں،آرمی چیف سے ملاقات بھی بے سودرہی

جمعہ 28 اگست 2015 19:43

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) بھارت کے ریٹائرڈ فوجیوں نے 1965 کی جنگ کی سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کردیا،بھارتی اخبار کے مطابق 1965 کی پاک بھارت جنگ میں شریک فوجیوں کا مطالبہ ہے کہ پرانے پنشنرز کی پنشن نئے پنشنرز کے برابر کی جائے.

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق فوجیوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر اْن کی پنشن نہ بڑھائی گئی تو وہ 1965 کی جنگ کی حکومتی تقریبات کا بائیکاٹ کردیں گے،ریٹائرڈ فوجیوں کے مطابق بھارت کے آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ نے ان سے ملاقات کی، لیکن کوئی پیش رفت نہ ہوسکی،بھارت میں 1965 کی جنگ کی یاد میں حکومتی تقریبات کا آغاز جمعہ سے کردیا گیا تاہم اس جنگ میں حصہ لینے والے سابق فوجیوں نے سرکاری تقریب کا بائیکاٹ کیا کیوں کہ حکومت نے ابھی تک پنشن پیکج پر نظر ثانی اور اس کا اطلاق نہیں کیا.،واضح رہے کہ یہ ریٹائرڈ فوجی گذشتہ 75 دنوں سے اپنے مطالبات منوانے کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :