روس ایران کو سپرجیٹ طیارے 100-فروخت کرے گا

جمعہ 28 اگست 2015 19:43

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) روس کی سوخوئی کمپنی نے سپر جیٹ100 طیارے ایران کو فروخت کرنے پر اپنی آمادگی ظاہر کر دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماسکو میں میکس 2015 کے نام سے منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائش میں جدید ترین مسافربردار سپر جیٹ-100 طیاروں کی فروخت اور لیزنگ کی مالیت دو ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا سوخوئی کمپنی کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ان کی کمپنی ایران کو ایک سو سپر جیٹ طیارے-100 فروخت کرنے کے لئے تیار ہے۔

چار دنوں کے دوران ساٹھ سپر جیٹ طیاروں کی فروخت کے سلسلے میں بہت سے معاہدے کئے جانے کے پیش نظر یہ توقع کی جا رہی ہے کہ اس نمائش کے اختتام تک دوسری کمپنیاں بھی یہ طیارے خریدنے کے لئے سوخوئی کمپنی کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کریں گی۔

متعلقہ عنوان :