شیعہ علما کونسل کی فورتھ شیڈول کی آڑ میں گرفتاریوں کی مذمت، چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل

صوبائی نائب صدرمولانا اشتیاق کاظمی سمیت دیگر قائدین کوفی الفور رہا کیا جائے،بیلنس پالیسی نے آزادیاں چھین لیں، صدرشیعہ علما کو نسل پنجاب کی حجاز مقدس سے گفتگو

جمعہ 28 اگست 2015 19:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے فورتھ شیڈول کی آڑ میں علما اور کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیف جسٹس سے انسا نی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کی اپیل اور حکومت سے شیعہ علما کونسل پنجاب کے نائب صدرمولانا اشتیاق کاظمی سمیت دیگر قائدین کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ مطالبہ انہوں نے حجاز مقدس سے قائم مقام صوبائی صدر مولانا موسیٰ رضا جسکانی سے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا۔علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں اورعام شہریوں میں فرق کرنے کی بجائے توازن پالیسی کے تحت پرامن علما اورشیعہ علما کونسل کے رہنماوں کو بھی فورتھ شیڈول میں شامل کرکے ان کی شہری آزادیوں پر قدغن لگارہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ ظالمانہ رویہ کسی صورت قبول نہیں۔

ناجائز گرفتاریوں کا سپریم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ظالمانہ فورتھ شیڈول انسانی اور جمہوری قدرو ں کی نفی ہے ، اسے واپس لیا جائے۔پولیس پرامن شہریوں کوفورتھ شیڈول کی آڑ میں تنگ کررہی ہے۔ پرامن علما اور کارکنوں کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔ مدارس اورگھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں، جس سے عوام میں اشتعال پایا جارہا ہے۔علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں شیعہ علما کونسل بھرپور حصہ لے گی۔کارکن تیاریاں کریں۔

متعلقہ عنوان :