میاں چنوں، ناجائز تعلقات کا شبہ،بھائی نے بہن کو قتل کردیا،ملزم گرفتار

جمعہ 28 اگست 2015 18:59

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) میاں چنوں میں بھائی نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں 14سالہ بہن کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا،لاش کو بائی پاس کے قریب روڈ کے کنارے پھینک دیا،ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو میاں چنوں کے نواحی گاؤں126پندرہ ایل کے رہائشی محمد کاشف کو اپنی 14سالہ بہن کی حرکات پر شک تھا،اکثر اسی بات پر گھر میں جھگڑا ہوتا، گزشتہ روز پھر اسی بات کو لیکر گھر میں جھگڑا ہوا،تو ملزم شکیل نے اپنی بہن کو گلے پر اور سینے پر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا،اور لاش کو بائی پاس کے قریب سٹرک کنارے پھینک کر فرار ہوگیا،پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے لیا،جبکہ کچھ دیر بعد ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :