سرگودھا، زائد المعیاد ادویات کی فروخت کرنیوالے میڈیکل سٹورز اور عطائی ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی

جمعہ 28 اگست 2015 18:56

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب‘ میانوالی اور بھکر میں غیر معیاری‘ ناقص اور زائد المعیاد ادویات کی فروخت کرنیوالے میڈیکل سٹورز کیساتھ ساتھ عطائی ڈاکٹروں کیخلاف مہم مزید تیز کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو چاروں اضلاع میں 70 سے زائد عطائی ڈاکٹروں کے کلینک اور 100 سے زائد میڈیکل سٹور سربمہر کرتے ہوئے متعدد میڈیکل سٹورز کے چالان مرتب کرکے ڈرگز کورٹ کو روانہ کردیئے گئے ہیں حکومت کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں زائد المیعاد ادویات فروخت کرنیوالے میڈیکل سٹوروں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی غیر رجسٹرڈ ادویات کو بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈویژن بھر میں عطائی ڈاکٹروں اور زائد المعیاد ادویات فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائی جاری ہے اور اس سلسلہ میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔