پنجاب حکومت کا بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات محدود کرنا انصاف کیخلاف ہے، شاہین احسان مغل

جمعہ 28 اگست 2015 18:56

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پی بی ایف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہین احسان مغل نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کو محدود کرکے ان کے حق پر ڈاکہ ڈالنا انصاف کیخلاف ہے جس نمائندے کا جو حق ہے وہ اسے ملنا چاہیئے پاکستان میں کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف جس مہم کا آغاز شیر پاکستان جنرل راحیل شریف نے کیا ہے پوری قوم جنرل راحیل شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان سے مطالبہ کرتی ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف بے رحمانہ انصاف قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے ہونا چاہیئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پی بی ایف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہین احسان مغل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جس طرح قومی خزانہ کو ہمارے سیاستدانوں نے لوٹا اور گزشتہ 68 سال سے جس طرح پاکستانی قوم کے حقوق غصب کئے اب ان پر برا وقت آیا تو کہنے لگے کہ کرپٹ مافیا کو چھیڑا تو جنگ ہوگی کرپٹ عناصر بزدل ہوتے ہیں وہ کبھی بھی قانون کا سامنا نہیں کرسکتے جنرل راحیل شریف ان کی گیدڑ بھبکیوں میں نہیں آئینگے اور تمام کرپٹ سیاستدانوں‘ سرکاری محکموں کے اہلکاروں کیخلاف بے رحمانہ احتساب کرتے ہوئے لوٹی ملکی دولت کو خزانہ میں واپس لائینگے پوری قوم ان کیساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :