حکومت پنجاب کی جانب سے نابینا افراد کی رجسٹریشن کا آغاز کل سے شروع ہو گا

رجسٹریشن کیلئے نابینا افراد یا لواحقین آن لائن رجسٹریشن یا رجسٹریشن مراکز پر کوائف درج کروائیں، ہارون احمد سلطان بخاری

جمعہ 28 اگست 2015 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سید ہارون احمد سلطان بخاری نے کہا ہے کہ محکمہ سماجی بہبود و بیت المال نے نابینا افراد کی رجسٹریشن کے عمل کا آغاز کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں عوام الناس کو پابند کیاگیا ہے کہ وہ رجسٹریشن کیلئے نابینا افراد یا ان کے لواحقین کے اندراج کیلئے آن لائن رجسٹریشن یا رجسٹریشن مراکز سے رابطہ کریں، اس سلسلے میں رجسٹریشن کا آغاز کل ( ہفتہ )29اگست سے باقاعدہ طور پر کیاجا رہا ہے جو تین ہفتوں تک متواتر جاری رہے گا۔

وہ جمعہ کو وزارت کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نابینا افراد کو معاشرے کا اہم فرد بنانا چاہتی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کی جاری کردہ ویب سائٹ http:11reg.pkcp.punjab.gov.pk پر موجود فارم میں اپنے کوائف درج کروا سکتے ہیں یا سوشل ویلفیئر کے ضلعی دفاتر میں اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 18سال سے کم عمر نابینا افراد اصل کمپیوٹرائزڈ ’’ب‘‘ فارم اور والدہ کااصل شناختی کارڈ کے ساتھ تشریف لاکر رجسٹرڈ ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹول فری ہیلپ لائن 0800-05050 پر مفت کال کرکے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دیگر معذور افراد کی رجسٹریشن کاآغاز اگلے مرحلے میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :