Live Updates

کراچی کے امن سے ملک میں امن ہو گا ،کراچی میں امن کی ٹھنڈی ہوائیں چل پڑی ہیں جوجلد ملک بھر میں امن لائیں گی، مسلم لیگ کو ایک کرنے اور گرینڈ الائنس بنانے کا سوچ رہے ہیں ،کراچی آپریشن کسی ایک پارٹی کے خلاف نہیں ، کرپشن کے خلاف آپریشن چاروں صوبوں میں ہونا چاہیے،عمران خان مسلم لیگ (ن )کی تین وکٹیں گرا چکے ہیں اب انہیں الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہیے،مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 اگست 2015 18:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کراچی کے امن سے ملک میں امن ہو گا ،کراچی میں امن کی ٹھنڈی ہوائیں چل پڑی ہیں جوجلد ملک بھر میں امن لائیں گی، مسلم لیگ کو ایک کرنے اور گرینڈ الائنس بنانے کا سوچ رہے ہیں ،کراچی آپریشن کسی ایک پارٹی کے خلاف نہیں ، کرپشن کے خلاف آپریشن چاروں صوبوں میں ہونا چاہیے،عمران خان مسلم لیگ (ن )کی تین وکٹیں گرا چکے ہیں اب انہیں الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔

وہ جمعہ کو پیر پگاڑا سے ملاقات کے بعد اور قبل آزیں کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جلد کراچی سمیت ملک بھرمیں امن قائم ہو گا ،فوج کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کراچی میں امن کے لئے تمام سیاسی جماعتیں کردار ادا کرینگی، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے تحفظات دور ہونے چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ توقع ہے تمام جماعتیں جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث افراد سے اظہار لا تعلقی کرینگی۔ چودھری شجاعت حسین نے مسلم لیگیوں کے اتحاد اور گرینڈ الائنس کے حوالے سے کہا کہ پیر پگاڑا سے تمام معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب ملک کا وزیر خارجہ ہی نہیں ہے تو خارجہ پالیسی کیا بننی ہے۔قبل ازیں کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ کو ایک کرنے اور گرینڈ الائنس بنانے کا سوچ رہے ہیں ،کراچی آپریشن کسی ایک پارٹی کے خلاف نہیں ہے، کرپشن کے خلاف آپریشن چاروں صوبوں میں ہونا چاہیے، کرپشن میں ملوث افراد کوسامنے لانا چاہیے۔

انہوں نے کہاعمران خان مسلم لیگ (ن )کی تین وکٹیں گرا چکے ہیں اب انہیں الیکشن میں حصہ نہیں لینا چاہیے۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاک فوج کی امن کے لئے کوششوں کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے استعفے واپس ہو جائیں گے ،ایم کیو ایم میں بڑے اچھے ،پڑھے لکھے اور محب وطن لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کراچی آنے کا مقصد مسلم لیگیوں کے اتحاد پر بات چیت کرنا ہے ، گرینڈ الائنس بنانا چاہتے ہیں۔ چودھری شجاعت نے مزید کہا کہ آصف زرداری سے دوستی اب بھی ہے تاہم آصف زرداری سے حالیہ دنوں میں رابطہ نہیں ہوا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات