چیئرمین نادرہ نے افغان مہاجرین کے پاکستانی شناختی کارڈ بننے کے معاملے کا نوٹس لے لیا، تمام ڈی جیز سے رپورٹ طلب

جمعہ 28 اگست 2015 18:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء)چیئرمین نادرہ نے افغان مہاجرین کے پاکستانی شناختی کارڈ بننے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ڈی جیز سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

چیئرمین نادرہ نے 9 ڈی جیز کو افغانیوں کے پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی۔ جمعہ کو چیئرمین نادرہ عثمان مبین نے ڈی جیز کو ہدایت کی کہ ذمہ داران کیخلاف فوجداری مقدمات دائر کئے جائیں۔ واقع میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔