`پارٹی میں خود احتسابی کا عمل شروع کیا جاتا تو بھٹو شہید اور بی بی شہید کی پیپلز پارٹی کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے ‘ سردار حُر بخاری

پیپلز پارٹی کا نظریاتی کارکن پارٹی کے نام پر کرپشن کرنے والوں کے دفاع کے لئے کبھی سڑکوں پر نہیں آئے گا ‘ رہنما پیپلز پارٹی`

جمعہ 28 اگست 2015 18:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار حُر بخاری نے کہا ہے کہ اگر پارٹی میں خود احتسابی کا عمل شروع کیا جاتا تو آج بھٹو شہید اور بی بی شہید کی پیپلز پارٹی کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے ،اب بھی زیادہ دیر نہیں ہوئی بلاول بھٹو پارٹی کی بدنامی کا باعث بننے والے پیرا شوٹرز کو باہر نکال کریں ۔اپنے ایک بیان میں سردار حُر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نظریاتی کارکن گزشتہ کئی سالوں سے پارٹی میں احتساب کا مطالبہ کر رہا ہے لیکن ان کے مطالبے کو یکسر نظر انداز کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اگر یہ عمل شروع کیا جاتا تو آج پارٹی کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا نظریاتی کارکن پارٹی کے نام پر کرپشن کرنے والوں کے دفاع کے لئے کبھی سڑکوں پر نہیں آئے گا اور خورشید شا ہ بتائیں انہوں نے گزشتہ سات سالوں میں کارکنوں سے کتنے رابطے بڑھائے ہیں ۔ ہمارا آج بھی مطالبہ ہے کہ بلاول بھٹو اپنی سیاسی سمت کا واضح اعلان کریں اور پارٹی میں خود احتسابی کا عمل شروع کیا جائے ۔ بلاول بھٹو گزشتہ سات سالوں کے بوجھ کو اپنے کندھوں سے اتار پھینکیں آج بھی کارکن اور عوام ان کی قیادت میں جدوجہد کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :