سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس نرخ بڑھانے کا مطالبہ

جمعہ 28 اگست 2015 18:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) بجلی کے بعد گیس کی قیمت میں بھی اضافہ کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ ایس ایس جی سی نے اوگرا سے گیس نرخ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے تجارتی اور صنعتی صارفین کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو ستاون روپے اضافے کا مطالبہ کردیا۔ اوگرا کی سماعت میں ایس ایس جی سی نے اضافے کا اطلاق یکم جولائی دوہزار تیرہ سے کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اوگرا کی عوامی سماعت کے دوران سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کے نرخ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب صنعتی اور سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنماوٴں نے کہا کہ معاشی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایس جی سی کی جانب سے اضافے کا مطالبہ درست نہیں، ادھر حکومت نے واضح کیا کہ ایس ایس جی سی گھریلو صارفین پر گیس چارجز میں اضافہ نہ کرے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا دو سے تین ہفتے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطالبے پر فیصلہ اور نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ `

متعلقہ عنوان :