صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر کازیر تعمیر شہید محترمہ بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر سول اسپتال کراچی و گلشن اقبال کراچی میں زیر تعمیر 400بستروں پر مشتمل اسپتال کا دورہ
سول اسپتال میں زیر تعمیر ٹراما سینٹر کی تعمیر میں سست روی پر متعلقہ ٹھیکیدار اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے کیہدایات
جمعہ 28 اگست 2015 18:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے زیر تعمیر شہید محترمہ بینظیر بھٹو ٹراما سینٹر سول اسپتال کراچی اور گلشن اقبال کراچی میں زیر تعمیر 400بستروں پر مشتمل اسپتال کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت نے سول اسپتال میں زیر تعمیر ٹراما سینٹر کی تعمیر میں سست روی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ٹھیکیدار اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کیں کہ تعمیراتی کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور ٹراما سینٹر کے پہلے سات فلور کے تعمیراتی کام کو ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے۔
جام مہتاب حسین ڈھر نے گلشن اقبال میں زیر تعمیر 400بستروں پر مشتمل اسپتال کے دورہ کے موقع پر احکامات جاری کئے کہ اسپتال کے تعمیراتی کام کو سال 2016کے وسط تک مکمل کر لیا جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ حکومت سندھ متعلقہ اسپتالوں کو تعمیراتی کاموں کے لئے فنڈز جاری کر چکی ہے اور تعمیراتی کاموں میں مزید تاخیر کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔قبل ازیں اپنے دفتر میں ایک میٹنگ میں ڈینگی کنٹرول پروگرام کے انچارج ڈاکٹر مسعود سولنگی نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے ای ڈی او ہیلتھ کراچی کو 5یو ایل وی(ULV)مشین، 30اسپرے پمپس، 8000لیٹرز ڈیلٹا میتھرین، 2000لیٹرز پر میتھرین، اور 7000کلو گرام ٹیموفوس فراہم کردی گئی ہے تاکہ انسداد ڈینگی مہم کو موثر بنایا جاسکے۔`
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.