نیب کی ایک چھاپہ مار ٹیم نے ایک سابق پولیس انسپکٹر رحمت علی گورائیہ کو ناجائز اثاثہ جات بنانے کے الزامات پرگرفتار کرلیا

جمعہ 28 اگست 2015 18:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) نیب کی ایک چھاپہ مار ٹیم نے ایک سابق پولیس انسپکٹر رحمت علی گورائیہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ رحمت علی گورائیہ کی گرفتاری جمعہ کے روز سرگنگارام ہسپتال کے باہر سے اس وقت عمل میں آئی جب سابق انسپکٹر اپنا طبی چیک اپ کرانے کے بعد ہسپتال سے باہر آیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم پر ناجائز اثاثہ جات بنانے کے الزامات عائد ہیں ۔ نیب ملزم کی گرفتاری ڈالنے کی صورت میں آج ملزم کو نیب عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کریگا

متعلقہ عنوان :