پنجاب اسمبلی اجلاس میں اراکین اسمبلی نے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر اپنے دفاع کیلئے دو دو کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ کا لائسنس مانگ لیے

ممبران کو 15دن کی ایلیٹ فورس طرز کی ٹریننگ حاصل کرنا ہوگی‘ ارکان کلاشنکوف چلانا سیکھیں پھر لائسنس بھی جاری کیے جائینگے‘رانا ثناء اللہ

جمعہ 28 اگست 2015 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پنجاب اسمبلی اجلاس میں اراکین اسمبلی نے اپنے دفاع کیلئے دو دو کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ کا لائسنس مانگ لیے۔ اپوزیشن وحکومتی اراکین کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے حملے سے فوری اور ابتدائی طور پر اپنا دفاع کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم شاہ نے کہا کہ کمشنر ‘ سیکرٹریز کو گارڈ دئیے گئے ہیں جو5لاکھ آبادی کے عوام کی نمائندگی کرنے والے ممبران اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر کام کرتے ہیں انکے پاس کچھ نہیں۔ اس پر وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا صرف کلاشنکوفیں رکھنے کا فائدہ نہیں ہوگا ۔ممبران کو 15دن کی ایلیٹ فورس طرز کی ٹریننگ حاصل کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ارکان کلاشنکوف چلانا سیکھیں پھر لائسنس بھی جاری کیے جائینگے۔