کراچی : کرپشن الزامات میں گرفتاریوں پر وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ برس پڑے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اگست 2015 18:23

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 اگست 2015 ء) : وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پھر ایف آئی اے سے شکایت کرتے ہوئے ٹرک بھر کر فائلیں لے جانے کے الزامات لگادئیے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبائی معاملات میں مداخلت ایف آئی اے کا کام نہیں ، وزیراعظم کی یقین دہانی کے باوجود انکوائری نہیں ہوئی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ ان کے ماتحت ہیں ، انہیں ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری سے قبل بتاناچاہیے تھا ، انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر کور کمانڈر اور ڈی جی رینجرز سے بات کی ہے ، البتہ ڈی جی رینجرز نے کہاکہ ان کے پاس ثبوت ہیں۔