اقوام متحدہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لے، عاکف طاہر

جمعہ 28 اگست 2015 17:58

راولپنڈی ۔ 28 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را ء کے تربیت یافتہ دہشت گردوں کی گرفتاری بھارتی عزائم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر محمد عاکف طاہر نے طلباء کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وہ راولپنڈی ڈویژن کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ بھارت کے سر پر جنگی جنون سوار ہے اور وہ اپنے جنون میں تمام حدیں پا ر کرچکا ہے انہوں نے پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، وفاقی اردو یونیورسٹی اور دیگر یونیورسٹیز ،کالجز اور دینی مدارس کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ راء کے تربیت یافتہ دہشت گرد پاکستان کے اندر مذہب کا لبادہ اوڑے دہشت گردی کی وارداتیں کر رہے ہیں جبکہ ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر بھارت کھلے حملے کر کے ایٹمی جنگ کو دعوت دے رہا ہے ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لے اور دنیا سے بھارتی سفارت خانے ختم کرائے جائیں تاکہ آئندہ کوئی ملک بھی دہشت گردوں کی معاونت نہ کرے۔